لوٹن میں مقیم سماجی شخصیت طارق چوہدری کی بیٹی، 6th فارم کالج کی ہونہار طالبہ اشفا بتول قادری نے اپنی غیر معمولی ذہانت اور محنت سے ڈن بی ہائی سکول سے میرٹ پر اول پوزیشن کی مد میں فل سکالر شپ (جس کی مالیت 50 ہزار پونڈ ہے) لینے پر مئیر آف لوٹن نے سرٹیفیکیٹ آف ایپریسیشن سے نواز ا۔
Mayor of Luton Cllr Mahmood Hussain's views while giving a certificate of appreciation to Ashfa. pic.twitter.com/dPY6NxtGgv
— The LutonAsian Post (@lutonasian) February 27, 2022
اس موقع پر ڈپٹی لیڈر لوٹن بارو کونسل کونسلر محمد اسلم خان، معروف عالم دین علامہ قاضی عبد العزیز چشتی،حاجی چوہدری محمد قربان، صاحبزادہ اکرم باہو، سردار ظہور احمد اور دیگر کمیونٹی زعما نے شرکت کی اور اشفا کو اس کی اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔
اشفا نے اپنی غیر معمولی اچیومنٹ پر لوٹن ایشن پوسٹ کو بتایا کہ یہ اللہ پاک کا خصوصی فضل اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ میں آج اس مقام پر ہوں، مستقبل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ وکالت کے شعبہ سے وابستہ ہو کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہے اور اپنی یونیورسٹی کی فیس بھی سکالرشپ حاصل کر کے حاصل کرنا چاہتی ہے۔
مئیر آف لوٹن کونسلرمحمود حسین نے طارق چوہدری کو بھی ان کی سماجی خدمت کے کاموں پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا تاہم والدین نے بیٹی کی عظیم کامیابی پر شکر الحمد اللہ کہتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اعادہ کیا کہ وہ اپنی بیٹی کو اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں گے ۔
Qazi Abdul Aziz Chishti made a special prayer for Ashfa's future success. pic.twitter.com/PcJQjWN8BB
— The LutonAsian Post (@lutonasian) February 27, 2022
آخر میں قاضی عبدالعزیز چشتی نے اشفا کی کامیابی، ترقی اور والدین کیلئے خصوصی دعا کی۔