لندن کے مکینوں کو کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد ا نڈر گراؤنڈ کی پہلی ہڑتال کا سامنا

0 315

لندن:کورونا وائرس کی تمام پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد لندن کے باسیوں کو انڈر گرائونڈ کی پہلی ہڑتال کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کی جانب سے اسٹیشنوں پر سے600اسامیوں کو کم کرنے، تنخواہ، پنشن اور کام کے حالات کے تنازع کے سبب ریل میری ٹائم اینڈ ٹرانسپورٹ یونین کے تقریباً10ہزار ارکان ہڑتال میں حصہ لیں گے۔

یہ ہڑتالیں منگل اور جمعرات کو کی جائیں گی، جس کے سبب انڈر گرائونڈ کے پورے نظام مفلوج ہوجائیں گے۔ ٹرانسپورٹ فار لندن نے ہڑتال کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے آر ایم ٹی یونین کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ تجاوز کے تحت کوئی نوکری نہیں کی جائے گی۔ البتہ خالی اسامیوں کو پر نہیں کیا جائے گا۔ مصالحتی ادارہ اکاس دونوں فریقوں سے رابطے میں ہے۔ دونوں ہڑتالوں کے موقع پر12بجے شب میں ورکرز کام چھوڑ دیں گے۔ ہڑتال کے اثرات بدھ اور جمعہ کو بھی برقرار رہیں گے۔

یہ ہڑتال نائٹ ٹیوب کے روٹا سسٹم کے تنازع سے ہونے والی ہڑتالوں سے الگ ہیں۔ نائٹ ٹیوب تنازع والی ہڑتالوں کا سلسلہ19جون تک جاری رہے گا۔ آر ایم ٹی کے جنرل فمک لنچ نے الزام لگایا ہے کہ لندن انڈر گرائونڈ میں حکومت نے جان بوجھ کر مالی بحران پیدا کیا ہے تاکہ جابس، سروے، سیفٹی، پنشنن اور کام کے حالات کے حوالے سے اس کی مرضی چل سکے گی۔ ایف ایل نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف ضروری سفر اختیار کریں اور اگر ممکن ہو تو وہ گھر سے ہی کام کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.