ریاض:دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک آرامکو کے شیئر بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی کی مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے۔ بدھ کو آرامکو کے شیئر کی قیمت 43.1 ریال تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ آرامکو کی مارکیٹ ویلیو 2300 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ سعودی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکی کمپنی ایپل کے بعد آرامکو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔