ٹا ئون لیچفیلڈ میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری البرٹ مینفکچرز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0 454

لندن:برطانیہ کے شہر برمنگھم سے ملحقہ ٹا ئون لیچفیلڈ میں اسلحہ بنانے والی فیکٹری البرٹ مینفکچرز کے خلاف ایک بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرین کے بقول اس فیکٹری میں ڈرون طیاروں کے انجن بنائے جاتے ہیں جو اسرائیل کو سپلائی کئے جاتے ہیں فلسطین کی انٹرنیشنل سطح پر حمایت کرنے والی تنظیم فلسطین سالیڈیرٹی کیمپین نے اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔

البرٹ مینوفیکچرر کی ایک فیکٹری مانچسٹر میں مسلسل مظاہروں کی وجہ سے بند کردی گئی ہے جبکہ لیسٹر میں قائم ایک اور فیکٹری کے خلاف فلسطین ایکشن فورم نے ایک بڑا مظاہرہ کیا ہے گزشتہ دسمبر میں لیچفیلڈ کی اس فیکٹری کے باہر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم بھی ہوا تھا جب مظاہرین چھتوں پر چڑھ گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.