برلن(رپورٹ:مہوش ظفر)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے زیراہتمام پاکستان میں آزدی صحافت پیکا آرڈی نینس اور تحریر وتقریر پر پابندیوں کے خلاف ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ویبینار میں پاکستان اور دنیا بھر سے تیس سے زائد ممالک کے صحافیوں نے شرکت کی آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا ۔انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کے زیراہتمام آن لائن *بین الاقوامی آزادی صحافت کانفرنس کے نام سے منعقدہ ویبنار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے زاھد اعوان نے کیا۔
نظامت کے فرائض IAPJ کے سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور سیکرٹری جنرل مہوش خان نے ادا کیے۔ تنظیم کے صدر شاھد چوھان اور چیئرمین وسیم چوہدری نے صحافی برادری کے حقوق اور صحافیوں کے معاشرتی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے صحافت کی آزادی پیکا آرڈنینس پر صحافی برادری کو آپس میں متحد رہنے اور صحافیوں کے تخفظ کو یقینی بنانے کےلیے حکومت کو عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا. پاکستان سے جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کے انچارج بیرسٹر عثمان وڑائچ نے پیکا آرڈیننس کے قانون کے متعلق بریف کیا، آن لائن ویبینار میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، امریکہ سے سبنئر صحافی و تجزیہ کار رضا رومی، لندن سے سینئر صحافی اظہر جاوید اور جاپان سے سینئر صحافی عرفان صدیقی نے پاکستان میں پیکا آرڈی نینیس کو آظہار رائے کی آزادی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اسے فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا سنئیر صحافی عاصمہ شیرازی اور اظہر جاوید پر حکومتی نمائندوں کے الزامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
مقررین نے آئی اے پی جے کی صحافی برادی کے کردار کو مجموعی طور پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صحافی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر معاشرتی برائیوں کو بےنقاب کرتے ہو ئے عوام کی فلاح کے لئے دنیا بھر میں کام کررہے ہیں اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرتے ہیں انھوں نے پاکستان میں بیکا قانون کو صحافی برادری کے لیے نامنظور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون صحافیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں کے منافی ہے. کانفربس میں ایسوسی ایشن کے زمہ داران کرن خان ، عرفان احمد فراز، شاھد گھمن، حافظ عمران، وسیم بٹ، متیع اللہ، زکاء اللہ محسن، رانا فیصل جاوید، آحسان اللہ خان، ضیا سید، شاہین جاوید سمیت 30 سے زائد ممالک میں مقیم صحافیوں نے شرکت کی. ویبینار میں پاکستان میں آزادی صحافت اور صحافیوں کے تحفظ کے لئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا. ہالینڈ سے جاوید عظیمی نے پاکستان کی سلامتی و استحکام اور بالخصوص پشاور میں بم دھماکہ کے شہدا اور زخمیوں کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
Comments are closed.