لوٹن میں جرائم اور پولیسنگ کے بارے میں جاننے کا موقع

468

کمیونٹی پولیسنگ اور نفاذ اس سال لیوٹن کی کرائم اینڈ ڈس آرڈر کمیٹی کے اجلاس کا بنیادی نقطہ ہے۔ اجلاس جمعرات 10 مارچ شام 6 بجے ٹاؤن ہال کونسل چیمبر میں منعقد ہوگا جس میں کونسلرز لوگوں سے یہ سننا چاہتے ہیں کہ کیا کمیونٹی سیفٹی پر کام اچھا ہو رہا ہے اورکیا اچھا ہونے کی ضرورت ہے؟

پریس ریلیز کے مطابق شہری کمیونٹی سیفٹی پر بحث سننے کے لیے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں، مقامی حفاظتی امور کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے پولیس اور کونسل کے نمائندے لوٹن ٹاؤن ہال میں موجود ہوں گے۔

اس موقع پر چیئر آف کرائم اینڈ ڈس آرڈر کمیٹی، کونسلر انا پیڈرسن نے کہا ہے کہ "ہم کمیونٹی سیفٹی اور کمیونٹی سیفٹی پارٹنرشپ کے ایکشن پلان اور سرگرمیوں کے شعبوں میں کونسل کی خدمات اور پالیسیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

مذید یہ کہا کہ وباء کی وجہ سے پچھلے دو سال خاصے مشکل اور چیلنجنگ رہے ہیں اور کونسل عملہ اکثریت میں گھر سے کام کر رہا تھا، یہ میٹنگ ان پرسن ہو گئی اور ورچوئل اجلاس میں شرکت کے لیے خیر مقدم کیا جاتا ہے، اگر آپ شرکت کرنا چاہتے ہیں تو [email protected] پر ایک ای میل بھیجیں اور بذریعہ ٹیم لنک میٹنگ کی درخواست آپ کو بھیجی جائے گی۔

اور آپ لائیواسٹریم میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے یوٹیوب لنک www.youtube.com/c/lutoncouncil پر کلک کر کے بھی میٹنگ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.