نیویارک:امریکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے توجہ ہٹانے کیلئے ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے ڈرامائی انداز میں جانا چاہتے ہیں، وہ جوبائیڈن کی حلف برداری میں شرکت نہ کرنے اور اس موقع پر فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرنےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کیمپین سےمتعلق خبر کی وضاحت حاصل کرنے کیلئے امریکی میڈیا کے رابطہ کرنے پر ٹرمپ ڈرائع کی جانب سے کسی بھی قسم کے ردعمل سے گریز کیا گیا ہے۔