روس نے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کر دی

0 97

اسلام آباد:روس کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی گئی ہے جس کی دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کر دی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ پاکستان کوویڈ 19 ویکسین کے بروقت حصول کے لیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کرے۔

اس حوالے سے روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی، اس تجویز کے مسودے کو وزارت قومی صحت کو بھجوایا گیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اس حوالے سے ریگولیشنز، نتائج اور ٹیسٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.