وزیراعظم بورس جانسن کا پچاس فیصد ٹرانسپورٹ الیکٹرک نظام پر منتقل کرنے کا عندیہ

0 106

لندن  :وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ کو موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کیلئے اگلی دہائی کے دو ران پچاس فیصد ٹرانسپورٹ کو پیٹرول اور ڈیزل کی بجائے الیکٹرک نظام پر منتقل کر نے کا عندیہ دیدیا ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث متاثر ہو رہا ہے ڈیزل اور پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کو اگلے دس سال کے دوران پچاس فیصد تک الیکٹرک پر منتقل کر کے ماحولیاتی آلودگی پر قابوپایا جا سکتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ 1990کی سطح سے اخراج میں 68فیصد سے کمی کرکے 46فیصد تک پہلے ہی الیکٹرک موٹرز کے استعمال کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین لارڈ دیبن نے کہا کہ اگرتاخیر کے بغیر پوری معیشت میں موثر پالیسیاں متعارف کرائی گئیں تو یہ نمایاں طور پر قابل حصول عمل ہوگا۔یہ انتباہ اس وقت سامنے آ ئی ہے جب حکومتی آڈیٹرز نے خبردار کیا کہ وزراء کو اندازہ نہیں ہے کہ 2050 تک برطانیہ کےنیٹ صفربننے کے مجموعی ہدف کو پورا کرنے میں معیشت پر کتنی لاگت آئے گی ۔

نیشنل آڈٹ آفس کے مطابق برطانیہ نے 2050 تک قانون میں خالص صفائی اخراج تک پہنچنے کا ہدف قائم کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کو زیادہ سے زیادہ کاٹنا اور درخت لگا کر یا کاربن کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالونی کا استعمال کر کے آلودگی ختم کرنا ترجیح ہے این اے او نے کہا کہ نہ ہی بی آئی ایس اور نہ ہی ایچ ایم ٹریڑری سرکاری پالیسیوں کے کل اخراجات اور فوائد کے بارے میں تعاون کرتے ہیں باور کیا جا رہا ہے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں وزیراعظم کی الیکٹرک سسٹم پر زیادہ سے زیادہ منتقلی کی تجویز پر اہم پیش رفت سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.