اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ کہنا درست ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد مغرب کو للکارنے کی وجہ سے آرہی ہے۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے پاس اس سے بھی زیادہ معلومات ہیں، لیکن یہ اس کے اظہار کا موقع نہیں۔انہوں یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی اور چیئرمین نے کہا تو اس پر بات ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ نہ اینٹی امریکا ہیں، نہ اینٹی برطانیہ اور نہ اینٹی بھارت ہیں۔
عمران خان نے کہا تھا کہ امریکی جنگ کی پالیسی کے خلاف تھے اور رہیں گے، کسی ملک کے نہیں اُس کی پالیسیوں کے خلاف ہوسکتے ہیں، ہندوتوا فلسفہ ہے کہ مسلمان اور عیسائی برابر کے شہری نہیں ہیں۔
Comments are closed.