امریکا میں 3 سالہ بچے کی فائرنگ نے والدہ کی جان لے لی

1,033

شکاگو:امریکا کے شہر شکاگو میں ایک تین سالہ لڑکے نے حادثاتی طور پر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق شکاگو شہر کے نواح میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان ایک سپر مارکیٹ کے پارکنگ لاٹ میں اپنی کار کے اندر بیٹھا تھا۔پولیس کے مطابق ہفتے کو پیش آنے والے اس واقعہ میں فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

مزید بتایا گیا کہ بچے کے والد کا اسلحہ وہاں موجود تھا جو کہ کسی طرح بچے کے ہاتھ لگ گیا اور وہ حادثاتی طور پر چل گیا جس سے خاتون ہلاک ہوگئی۔ حکام کے مطابق لڑکے کے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم کوئی چارج فائل نہیں کیا گیا ہے۔

Comments are closed.