چین نے بھارت کےساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء منسوخ کردیا

0 78

ممبئی:چین نے بھارت کےساتھ یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراءمنسوخ کردیا، یادگاری ٹکٹ بھارت ،چین تعلقات کے70برس پرجاری ہونا تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یادگاری ٹکٹ کا اجراء لداخ میں لائن آف ایکچیؤل کنٹرول پرتنازع پر منسوخ کیا گیا ہے۔ یادگاری ٹکٹ کی منسوخی کا اعلان چین کےسرکاری پوسٹ آفس نے کیا ہے۔

یادگاری ٹکٹ کا اجرا 1950 ء میں شروع ہونے والے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ پر ہونا تھا،مشترکہ یادگاری ٹکٹ پر چینی صدر اور وزیر اعظم مودی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اتفاق کیا تھا۔

واضح رہے کہ مشترکہ یادگاری ٹکٹ پر اتفاق چینائے میں غیر رسمی سربراہ ملاقات کے دوران کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.