رواں سال8.8 ملین افراد اپنے پیاروں کی غیرمتوقع اموات سے متاثر ہوئے

0 68

لندن: برطانیہ میں اس سال 8 ملین سے زائد بالغ افراد اپنے پیاروں کی غیر متوقع موت سے متاثر ہوئے۔آخری رسومات کا انتظام کرنے والی تنظیم کوآپٹ فنیرل کیئر کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق ہر دس میں سے ایک شخص جو کہ گزشتہ چھ ماہ سے سوگ کی حالت میں تھا، اس کے پیارے کی موت کوویڈ۔19 سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

یوگوو کی جانب سے کئے گئے سروے میں 2097 بالغ افراد نے حصہ لیا جس کے نتائج سے پتہ چلا کہ نصف سے کچھ زائد ( 51 فیصد) برطانوی بالغان جن کا کوئی عزیز گزشتہ سال انتقال کر گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ان کی موت غیر متوقع تھی۔ ریسرچ کے مطابق اس کا مطلب یہ ہوا کہ 2020 میں ایک تخمینہ کے مطابق برطانیہ میں 8816221 بالغ سوگواروں کے عزیزوں کی موت غیر متوقع تھی۔

گزشتہ سال جن لوگوں کے پیارے غیر متوقع طور پر انتقال کر گئے تھے ان میں سے ایک چوتھائی سے زائد ( 28 فیصد) کا کہنا تھا کہ ہمارے پیارے کی موت نے ہماری ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، اس کے مقابلے میں جن برطانوی بالغان کو اپنے عزیزوں کی کسی بیماری کے باعث موت کی توقع تھی ان میں سے صرف 15فیصد نے ذہنی صحت پر منفی اثرات کے بارے میں بتایا۔ برطانیہ کے پہلے قومی سطح کے لاک ڈائون کے دوران تقریباً نصف سوگواروں کی جانب سے یہ بتائے جانے کے بعد کہ انہیں اپنے پیاروں کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.