صارفین آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں ،لائیڈز بینکنگ گروپ کا انتباہ

462

لندن:میڈیا کے مطابق لائیڈز بینکنگ گروپ نے واٹس ایپ اسکینڈل پر صارفین کو سخت انتباہ جاری کیا ہے، واٹس ایپ پر صارفین کو ہزاروں پاؤنڈ کا نقصان پہنچانے والے دھوکہ بازوں سے باز رہنے کیلئے بنک نے صارفین کو سخت وارننگ جاری کی ہے ۔

لائیڈز بینک کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پچھلے سال کیسز کی تعداد میں 2,000 فیصد اضافہ ہوا ہے اس اسکیم میں دھوکہ دہی کرنے والے ایسے پیغامات بھیجتے ہوئے ہیں جو بظاہر کسی دوست یا خاندان کے رکن کی طرف سے آتے ہیں جو ذاتی معلومات، رقم یا آپ کا پن نمبر مانگتے ہیں۔لائیڈز بینک کے ترجمان نے کہا کہ دھوکے باز جو کہانی سناتے ہیں وہ مختلف ہوتی ہے لیکن اکثر وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ چونکہ یہ ایک نیا فون ہے، اس لیے انہیں اپنے انٹرنیٹ یا موبائل بینکنگ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

دھوکہ باز ایسے پیغامات بھیجتے ہیں جو ذاتی معلومات، رقم یا آپ کا پن نمبر مانگتے ہیں "دھوکہ باز اکثر کہتے ہیں کہ یہ نیا فون ہے، اس لیے انہیں اپنے انٹرنیٹ یا موبائل بینکنگ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں ہے۔واضح رہے گزشتہ دو سالوں میں آن لائن فراڈ میں اضافہ ہوا ہے اور دھوکے باز برطانوی عوام کو لاکھوں پاؤنڈ سے محروم کر چکے ہیں برطانیہ کے بڑے بینک الائیڈ بینک گروپ نے صارفین کی رہنمائی کے لئے آن لائن فراڈ سے بچنے کے لئے اپنے صارفین کو وارننگ جاری کی ہے۔ واضح رہے لارڈز بینکنگ گروپ کے انڈر ہیلی فیکس بینک، بینک آف اسکاٹ لینڈ،الائیڈز بینک اور دیگر کئی بینک کام کر رہے ہیں۔

Comments are closed.