اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے شوگر سیکٹر کے سیلز ٹیکس میں 33 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق چینی کی پیداوار کا جدید مانیٹرنگ سسٹم 79 شوگر ملزپر لاگوکیا گیا، ان ملوں کی پیداواری لائنوں کی تعداد 151 ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 23 نومبر 2021ء کو شوگر سیکٹر پر ٹریک اینڈ ریس سسٹم کا آغاز کیا تھا۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مانیٹرنگ کے باعث 24 مارچ 2022ء تک 7اعشاریہ 51 ملین ٹن چینی کی پیداوار ہوئی جبکہ گزشتہ سیزن کے دوران 5اعشاریہ 63 ملین ٹن پیداوار ہوئی تھی۔
اعلامیے کے مطابق موجودہ سیزن کے اعداد و شمار پیداوار میں گزشتہ سیزن کی نسبت 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق موجودہ کرشنگ سیزن کے پہلے 4 مہینوں 26اعشاریہ5 بلین روپےسیلز ٹیکس جمع کیا ہے، گزشتہ کرشنگ سیزن کے اسی عرصے کے دوران 19اعشاریہ9 بلین روپے سیلز ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق سیلز ٹیکس گزشتہ سال اسی سیزن کے مقابلے میں 33 فیصد اضافے سے 6 اعشاریہ 59 ارب روپے زیادہ ہے۔
Comments are closed.