جو بائیڈن کی یوکرینی وزیر خارجہ اور دفاع سے ملاقات، مزید تعاون کی یقین دہانی

281

برسلز:امریکی صدر جو بائیڈن کی پولینڈ میں یوکرین کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ملاقات ہوئی جہاں امریکی صدر نے انہیں مزید تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں امریکا نے یوکرین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔یوکرینی وزیرخارجہ دمترو کلیبا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے ماریوپول کی صورتحال پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے مزید تعاون کا یقین دلایا ہے۔خیال رہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکی صدر بائیڈن کی یوکرینی اعلیٰ عہدیداروں سے یہ پہلی ملاقات ہے۔

Comments are closed.