لندن : برطانوی محکمہ صحت نے برطانیہ کی تمام ریاستوں میں نورو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
میڈیا کے مطابق برطانیہ کی نیشنکل ہیلتھ سروس کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ نورو وائرس نے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اسپتالوں پر پہلے سے موجود دباؤ میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
برطانیہ کی مسکرک اسپتال فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے کرونا اور پیٹ درد میں مبتلا افراد کو اسپتالوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں کیوں کہ اسپتال کا عملہ نورو وائرس سے نبرد آزما ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اب تک نورو وائرس کے 403 کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ وائرس متعدی ہے، جو نظام ہضمہ پر حملہ آور ہوتا ہے، اس وائرس کی نمایاں علامات قے، اسہال ، پیٹ میں مروڑ اور پورے جسم میں تھکان ہیں جب کہ جسم کا درجہ حرارت بھی معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے۔
Comments are closed.