لندن:پی ٹی آئی یوکے کے سابق چیف آرگنائزر آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے بانی صدر و جنرل سیکرٹری راجہ مصدق خان دوبئی میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے گزشتہ اتوار کے روز انتقال کرگئے ہیں انکے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے نوٹنگھم میں مقیم انکی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور انکی جماعت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر برطانیہ اور یورپ بھر سے راجہ مصدق خان کے انتقال پر بڑے پیمانے پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ انکی میت لینے کے لئے فیملی کے افراد دوبئی روانہ ہوگئے ہیں اگرچہ انکا آبائی تعلق میرپور آزاد کشمیر سے تھا لیکن انکا خاندان برطانیہ میں ہی آباد ہے ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ باڈی برطانیہ لائی جائے گی یا پھر آزادکشمیر – برمنگھم میں مقیم سابق کونسلر راجہ ایاز خان ایڈووکیٹ جو انکے دیرینہ دوست ہیں انہوں نے راجہ مصدق خان کی فیملی سے اظہار تعزیت کیا ہے کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر صاحبزادہ فاروق قادری اور دیگر نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے
Comments are closed.