لوٹن:برطانیہ میں مقیم آزاد کشمیری ڈائسپورہ کی طرف سے انکے ہر دل عزیز معلم ، ہیڈماسٹر (ریٹائرڈ) منظور احمد بٹ کے اعزاز میں ایک اعشائیہ دیا گیا جس میں پائلٹ ہا ئی سکول کوٹلی سے فارغ التحصیل طلباء جن میں ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر عامر اقبال، عقیل بٹ، عمیر راٹھور، قیوم جنجوعہ ، انیل راٹھور، عدیل راٹھور ، ریاض بٹ، راجہ سعید، بلال بٹ، صادقین بٹ، عویض بٹ، امجد لون، مجید بٹ، حفیظ راٹھور، راجہ ندیم، وسیم اختر، شاہد بشیر، ظہیر چوھدری، زیشان راجہ، اور دیگر احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابقہ ہیڈ ماسٹر منظور احمد بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انکے ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج نہ صرف آزاد کشمیر و پاکستان بلکہ برطانیہ، یورپ ، امریکہ اور دیگر ممالک میں بھی اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور اپنے ملک و تعلیمی ادارے کیساتھ ساتھ اپنے اساتذہ کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک آزاد کشمیری ڈائسپورہ نے نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی معیشت میں بھی ایک مثبت کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر عمیر امجد راٹھور، ڈاکٹر ساجد، ڈاکٹر عامر اقبال، عقیل بٹ ، انیل راٹھور ، قیوم جنجوعہ اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اپنے دور کے بہترین تعلیمی ادارے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اقدار کے مالک اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا اور وہ آج جو کچھ بھی ہیں اپنے اساتذہ کی ہی محنت کی بدولت ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایک معلم کسی بھی ملک کی آئندہ آنے والی نسلوں اور مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اور وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ منظور احمد بٹ صاحب کا شمار ان بہترین اساتذہ میں ہوتا ہے کہ جن کی وجہ سے ہزاروں طلباء آج زندگی کے کسی نہ کسی شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آخر میں ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ) منظور احمد بٹ نے اپنے تمام شاگردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ انکے طلباء آج بھی اپنے اساتذہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے تمام طلباء کونصیحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ انسان کی زندگی ایک چھوٹی سی کہانی کے سفر کی داستان کی مانند ہے۔ اسمیں منزل تک وہی شخص پہنچتا ہے جو اسکے لیے جدو جہد کرتا ہے اور جس میں منزل کے پالینے کا عزم اور یقین موجود ہو۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ) منظور احمد بٹ کو اپنے طلباء کی جانب سے گفٹ بھی پیش کیے گئے۔
Comments are closed.