کیف:برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ساکھ مستقل طور پر آلودہ ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے گزشتہ روز کیف کے دورے کے دوران کہا کہ یوکرینی قصبوں میں شہریوں کی لاشوں کی دریافت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ساکھ کو مستقل طور پر آلودہ کر دیا ہے۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ یوکرینی شہر بوچا اور ارپین جیسی جگہوں پر جو کچھ کیا ہے وہ جنگی جرائم ہیں جنہوں نے ان کی ساکھ اور ان کی حکومت کی ساکھ کو مستقل طور پر آلودہ کر دیا ہے۔ جانسن اس ہفتے کے آخر میں کیف کا دورہ کرنے والے تازہ ترین یورپی رہنما بن گئے جب کئی قصبوں سے لاشیں برآمد ہوئیں جہاں سے روسی فوج پیچھے ہٹ گئی۔
جانسن نے مشکلات کا مقابلہ کرنے اور کیف پر روسی حملے کو رد کرنے پر یوکرین کی تعریف کی۔انہوں نے مغربی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’روسیوں کا خیال تھا کہ یوکرین چند دنوں میں اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے اور کیف گھنٹوں میں ان کی فوجوں کے قبضے میں آجائے گا۔‘‘
جانسن نے مزید کہا کہ یوکرینی عوام نے ’’شیر جیسی جرات کا مظاہرہ کیا ہے، دنیا کو نئے ہیروز ملے ہیں اور وہ ہیرو یوکرین کے لوگ ہیں۔‘‘یوکرینی صدر کے ساتھ بات چیت کے بعد، جانسن نے یوکرین کے لیے برطانیہ کی بکتر بند گاڑیاں اور اینٹی شپ میزائل دینے کا وعدہ کیا۔
صدر زیلنسکی نے مغرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے اور روس پر پابندیاں لگانے میں برطانیہ کی پیروی کرے۔واضح رہے کہ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی شہر بوچا میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد سے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
Comments are closed.