لندن:ایئر ٹریول انڈسٹری کو ایسٹر پر رخنے کی وارننگ دے دی گئی۔ برطانیہ کے ایوی ایشن کے واچ ڈوگ نے ایئر پورٹوں اور ایئر لائنوں کو بین الاقوامی سفر پر اسٹاف کی قلت کے اثرات کے بارے میں خدشات کے اظہار کے لیے لکھا ہے۔ ایسٹر کے رن اپ میں بیرون ملک جانے والے ہزاروں افراد کو جن میں کچھ دو سال میں پہلی مرتبہ جارہے ہیں، طویل قطاروں، تاخیر اور منسوخیوں کا سامنا ہوا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ دیر سے نوٹس والی منسوخیوں اور بے تحاشہ تاخیر صارفین کے اعتماد کو نشانہ بناسکتی ہیں۔ ایئر پرورٹوں نے تاخیر کے لیے بھرتی کے مسئلوں اور کووڈ سے متعلق غیر حاضریوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اسٹاف کی بیماری جس کا سبب کورونا وائرس ہے، ایزی جیٹ اور برٹش ایئر ویز کی جانب سے درجنوں پروازوں کی منسوخی کا سبب بنی ہے جبکہ ہوا بازی کی صنعت کو وبا کے باعث پہلے اسٹاف کی چھانٹی کے بعد بھرتی میں مشکل کا سامنا ہے۔ مانچسٹر ائر پورٹ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو کین او ٹول نے کہا ہے کہ بحالی کی رفتار اور درجے نے ہمیں جکڑ رکھا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت ہمیں اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔ مانچسٹر ایئر پورٹ کو کچھ بدترین رخنے کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مسافر اپنی پروازوں سے محروم ہوجانے کے بعد صورت حال کو عدم نظام سے تعبیر کیا ہے جبکہ وارننگز ہیں۔ مسائل کے حل میں مدد دینے کے لیے ایمرجنسی سروسز اسٹاف آسکتا ہے۔ ایئر پورٹ کی ایم ڈی کاربن اسمارٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیکورٹی کی طویل قطاروں پر نکتہ چینی کے بعد ہٹ جائیں گی۔
تاہم ایک خط میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ موریارٹی نے وارننگ دی ہے کہ تاخیر سے کیے جانے والی منسوخی کے نوٹس اور ایئر پورٹ پر بے تحاشہ تاخیر نہ صرف صارفین کے لیے مشکل کا باعث بن رہی ہیں بلکہ اس وقت جب مسافر پرواز کے لیے لوٹ رہے ہوں اعتماد کو متاثر کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جبکہ فرمیں موسم بہار اور گرما کی تعطیلات سے قبل اسٹاف بھرتی کرنے کے لیے انتھک کوششیں کررہی ہیں۔ تاہم یہ واضح ہے کہ یہ بڑھتے ہوئے مسافروں کے سفر کے لیے ہمیشہ کافی تیز نہیں رہیں۔ انہوں نے ایئر لائنوں کو یاد دلایا کہ وہ پروازوں میں رخنہ پڑنے کی صورت میں مسافروں کو ان کے حقوق کے بارے میں مطلع کرنے کے قانونی طور پر پابند ہیں، جن میں رخنے کے دوران مدد اور ریفنڈ کے چوائس یا متبادل سفر شامل ہے۔
اسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بی بی سی کو بتایا کہ گٹوک سے ایزی جیٹ کی ان کی پرواز کی منسوخی سے ان کے سارے پروگرام درہم برہم ہوگئے۔ وہ ایک سکی انگ ٹرپ میں اپنے کلاس کے ساتھیوں سے ملنے سے رہ گئے۔ ایزی جیٹ نے واقعہ پر معذرت کی اور ری فنڈ سمیت مزید امداد کی پیش کش کی۔ اسٹین اسٹیڈ ایئر پورٹ نے کہا ہے کہ اسے ایسٹر ویک اینڈ پر2لاکھ40ہزار مسافروں کی توقع ہے جبکہ پچھلے سال اس وقت یہ تعداد8ہزار تھی۔
Comments are closed.