لندن:لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کا کنٹرول اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سنبھال لیا۔ ہائی کمیشن کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور 100 زائد پولیس اہل کار تعینات کردیے گئے۔
بھارتی ہائی کمیشن کی سیکورٹی مظاہرین کی جانب سے عمارت پر ممکنہ دھاوے کے پیش نظر بڑھائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف اور بھارتی کسانوں کے حق میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا تھا اور لندن کی فضا بھارت مخالف نعروں سے گونج اُٹھی تھی۔