کلائمیٹ چینج مظاہرین نے لندن کے مصروف ترین پلوں کو بلاک کر دیا

131

لندن:کلائمیٹ چینج مظاہرین نے لندن کے مصروف ترین پلوں کو بلاک کر دیا۔ ایکسٹینشن ریبلین کے سیکڑوں ایکٹوسٹس واٹر لو، بلیک فریئرز، لیمبتھ اور ویسٹ منسٹر برجز پر جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت سے نئی فوسل فیول انویسٹمنٹس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان مظاہروں کی وجہ سے ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ وہ ان مظاہروں کے مقامات سے اگاہ ہے اور پولیس آفیسرز ان مظاہروں کی وجہ سے ہونے والے تعطل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کلائمیٹ چینج مظاہرین بونگو بجا رہے تھے اور اپنے مطالبات کےحق میں بینرز لہرا رہے تھے۔ ان بینرز پر لکھا تھا کہ فوسل فیول اب ختم کرو اور محبت میں اقدام کرو۔ رواں ہفتے کے آغاز میں مظاہرین نے لندن کی بڑے انشورنس مارکیٹ پلیس لائیڈز کے داخلی راستوں کو بھی بند کر دیا تھا۔

میٹروپولیٹن پولیس نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج ہونے والے متعدد مظاہروں سے واقف ہیں۔ ہم مظاہروں کی پاکٹس کو دیکھ رہے ہیں، جن کی وجہ سے سینٹرل لندن میں ٹریفک میں تعطل اور تاخیر ہو رہی ہے۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیسنگ آپریشن جاری ہے اور پولیس آفیسرز موقع پر موجود ہیں اور ان مظاہروں سے پڑنے والے اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظام کر رہے ہیں۔

Comments are closed.