دبئی:متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے ملک میں مسلسل رہنے کی شرط منسوخ کرتے ہوئے انہیں نئی سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امارات نے غیرملکیوں کے اقامے اور داخلے کے لیے نیا نظام جاری کیا ہے، جس کے تحت ہنر مند ملازمین، سرمایہ کاروں، سیلف ایمپلائمنٹ اور خاندان کے افراد کے لیے متعدد سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
اس مقصد کے لیے 10 قسم کے ویزے نئے سسٹم میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ آسان شرائط پر متعدد سہولتوں کے ساتھ ویزے جاری ہوں گے۔ یہ بغیر ضمانتی والے ویزے ہوں گے۔ اسی طرح میزبان کے بغیر بھی امارات کا ویزا جاری ہوگا۔
گولڈن اقامہ ہولڈر کی وفات کی صورت میں اس کے زیر کفالت اہل خانہ گولڈن اقامے کی باقی ماندہ مدت امارات میں قیام کرسکیں گے۔
Comments are closed.