برطانیہ آ نے والے یورپی تارکین وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

128

لندن:برطانوی ہوم آفس کے اعدادو شمار سے انکشاف ہوا ہے کہ بریگزٹ اور امیگریشن قوانین کے نفاذ کے بعد برطانیہ آنیوالے غیرملکیوں بالخصوص یورپی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یکم جنوری 2021سے بریگزٹ ٹرانزیشن کی مدت کے اختتام کے بعد یورپی یونین سے کام یا مطالعہ کرنے کے لیے برطانیہ آنے والوں کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے۔ سال2021میں مجموعی طور پر2لاکھ 39ہزار 987افراد کو کام سے متعلق ویزے جاری کیے گئے جو سال 2020کے مقابلے میں تقریباً 110فیصد اضافہ تھا، اس سال مجموعی طورپر 1لاکھ 14ہزار 528افراد کو ویزے جاری کیے گئے تھے جبکہ 2019 کے دوران 1لاکھ 92ہزار 559افراد کو ویزے ملے جو 25 فیصد زیادہ تھے،تاہم 2021میں دیئے گئے کام سے متعلق ویزوں میں سے، صرف 30,514(یا 13 فیصد) یورپی یونین کے شہریوں کے ساتھ ساتھ آئس لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے شہریوں کو دیئے گئے۔

قومیت کے لحاظ سے 2021میں سب سے زیادہ ورک ویزا دیئے گئے بھارتیوں کو (70,099ویزے)، یوکرینی (20,783)، فلپائنی (14,281) اور نائیجیرین (11,589) تھے،2021میں یورپی یونین کی سرفہرست قومیتوں کو کام کے ویزے دیئے گئے، جن میں فرانسیسی (4,618)، جرمن (3,693) اور اطالوی (2,921) تھے گزشتہ سال بھی برطانیہ کے ویزے حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا،2021میں 432,279 سپانسر شدہ اسٹڈی ویزے دیئے گئے (بنیادی درخواست دہندگان اور ان کے زیر کفالت افراد دونوں کو) جو کہ ریکارڈ میں سب سے زیادہ ہے 2021 میں، یورپی یونین، آئس لینڈ، ناروے اور سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والوں کو 22,714 مطالعاتی ویزے دیئے گئے۔

یہ سال بھر میں جاری کیے گئے بیرون ملک طلبہ کے ویزوں کی کل تعداد کا 5 فیصد تھا، قومیت کے لحاظ سے 2021میں دیئے گئے مطالعاتی ویزوں کی سب سے زیادہ تعداد چینیوں (119,334ویزے)، بھارتیوں (98,747) اور نائیجیرین (43,200) تھی،2021میں جن سرفہرست یورپی یونین کی قومیتوں کو مطالعہ کے ویزے دیئے گئے وہ فرانسیسی (4,158ویزے)، جرمن (3,816) اور ہسپانوی (3,448) تھے کنگز کالج لندن میں معاشیات کے پروفیسر جوناتھن پورٹس نے کہا کہ اعداد و شمار نے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے اثرات کو ظاہر کیا ہے لیکن بورس جانسن کی جانب سے امیگریشن کے حوالے سے ایک نقطہ نظر بھی جو ان کے پیشرو تھریسا مے سے متصادم ہے۔

Comments are closed.