سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں آج عید الفطر منانے کے اعلان کے بعد قابض انتظامیہ کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کردی گئی۔مقبوضہ کشمیر کے شہروں اور بڑے قصبوں کی عید گاہوں میں عید کی نمازی کے روایتی بڑے اجتماعات منعقد نہ ہوسکے، تاریخی جامع مسجد سری نگر میں بھی نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی۔
نماز عید چھوٹی مساجد میں ادا کرنے کی اجازت کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی جس میں جدو جہد آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔
Comments are closed.