سڈنی:آسٹریلوی ائیر لائن قنطاس نے 2025ء کے آخر میں دنیا کی سب سے طویل دوانیے نان اسٹاپ کمرشل فلائٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے پیر کو اپنے اعلامیے میں بتایا کہ سڈنی سے لندن کی اس فلائٹ میں مسافر 19 گھنٹے گزاریں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ قنطاس نے 5 سالہ منصوبہ بندی کے بعد اس کا نام ’پراجیکٹ سن رائز‘ رکھا ہے، کمپنی 12 ائیر بس طیاروں کا آرڈر دے رہی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی ان طیاروں کے ذریعے لندن اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ نان اسٹاپ طویل پروازیں 2025ء کے آخر میں سڈنی سے شروع ہوں گی، جسے بعد ازاں میلبورن سے شروع کیا جائے گا۔
قنطاس نے 2019ء میں طویل فاصلے کی تحقیقی پروازیں چلائیں، جن میں لندن سے سڈنی کا ٹریک بھی شامل تھا، جس کے سفر کے دوران 19 گھنٹے 19 منٹ لگے۔کمپنی نے رواں سال نیویارک سے سڈنی کی آزمائشی پرواز چلائی، 16 ہزار 200 کلو میٹر طویل فاصلہ 19 گھنٹے سے زائد وقت میں پورا ہوا۔
قنطاس کے چیئرمین ایلن جوائس کا کہنا ہے کہ نئی قسم کے طیارے نئی چیزوں کو ممکن بناتے ہیں۔
Comments are closed.