اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی ریلیاں

120

اسلام آباد:جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی ریلی زیرو پوائنٹ سے شروع ہوکر فیصل ایونیو سے ہوتے ہوئے سیکٹر ایف ٹین پہنچی، کارکنان گاڑیوں اور بائیکس پر احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔مظاہرین نے احتجاجی ریلی میں پاکستان اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے، پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی کے باعث فیصل ایونیو اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

راول پنڈی میں بھی عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنان نے ریلی نکالی، کارکنان چاندنی چوک پر جمع ہوئے۔پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی اور شیخ راشد شفیق کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.