مئیر کونسلرلوٹن بارو کونسل ملک محمود حسین نے ڈاکٹر طاہر احمد لون کو کورونا وبا میں خدمات پیش کر نے پر تعریفی شیلڈ پیش کی

143

لوٹن(رپورٹ شیراز خان)لوٹن بارو کونسل کے مئیر کونسلر ملک محمود حسین نے ممتاز میڈیکل ڈاکٹر طاہر احمد لون جی پی کو انکی دوران لاک ڈاؤن کرونا وائرس کے علاج کے لئے کمیونٹی کو کل وقتی انکی خدمات پیش کرنے اور ضروری مشورے اور علاج کرنے پر انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی ۔

یاد رہے ڈاکٹر طاہر لون فزیشن اور میڈیکل کنسلٹنٹ ہیں اور جب کرونا وائرس کی وباء پھیلی اور خوف و ہراس پھیلا تو ڈاکٹر لون نہ صرف اپنی سرجری میں مریضوں کا علاج کرتے رہے بلکہ فالتو وقت میں وہ ایشن کمیونٹی کے افراد خاص کر کے پاکستانی کمیونٹی کے باقاعدگی سے فون سنتے تھے اور انہیں مناسب مفت مشورے دیتے رہے ۔

انہوں نے اپنی آواز میں ایشن زبانوں میں کرونا وائرس کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے طور پر ویڈیوز جاری کیں اور ٹی وی انٹرویوز بھی دیتے رہے جس کی وجہ سے انہیں کمیونٹی کی جانب سے بڑی پیمانے پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا وہ مساجد اور دیگر کمیونٹی سنٹروں میں بھی جاتے رہے اور کمیونٹی کے افراد کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دیتے رہے مئیر کونسلر محمود حسین نے انہیں شیلڈ دیتے وقت ان کی تحسین کی اس موقع پر ڈاکٹر طاہر لون نے مئیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنا فرض پورا کیا۔

Comments are closed.