مئیر کونسلر ملک محمود حسین نے کورونا وبا میں خدمات پیش کرنیوالے ڈاکٹرز اور عملے کو تعریفی اسناد سے نوازا

145

لوٹن (رپورٹ شیراز خان )لوٹن بارو کونسل کے منتخب مئیر کونسلر ملک محمود حسین نے کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کے دوران لوٹن اینڈ ڈانسٹیبل ہسپتال کی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے اور مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹروں کو انکی پیشہ ورانہ خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کرونا وائرس کی عالمی وباء اور لاک ڈاؤن کے دوران رات دن سخت محنت اور جانفشانی سے کام کیا مئیر نے عملے کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

مئیر نے اپنے مئیر پارلر میں میڈیل عملے کا بھرپور استقبال کیا اور بعد ازاں لوٹن ہال کے چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹن میں جب موت کا ہر طرف رقص جاری تھا اور عالمی وباء سے سب لوگ خوفزدہ تھے ہسپتالوں میں رش تھا اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا نامکن تھا اس عالم میں این ایچ سروس کے عملے نے مریضوں کا علاج معالجہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر جاری رکھا۔

دراصل یہ ہمارے ملک کے ہیروز ہیں انہوں جن ڈاکٹروں اور این ایچ ایس کے عملے اور دیگر کو شیلیذر پیش کیں ان میں ڈاکٹر رامبدرن بالاجی، ڈاکٹر عدن علی، ڈاکٹر رضوان بٹ، ڈاکٹر پیٹر البرٹ، ڈاکٹر ساندیہ،ڈاکٹر دایہ پرن، ڈاکٹر نکلس، ڈاکٹر رونلڈ کیری، میرپور آزاد کشمیر سے سینئر صحافی چوہدری خالد انجم، بیرسٹر ظفر اقبال، مجاہد حسین، فیزیو لوئیس اور دیگر شامل تھے

اس موقع پر ڈاکٹروں نے مئیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء ابھی تک کمیونٹی میں موجود ہے اور جن افراد نے ویکسین لگوائی ہوئی ہے انکا مدافعتی نظام وائرس کا بھرپور مقابلہ کررہا ہے اس لئے جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی انہیں فوری طور پر ویکسین لگوانی چا ہئےاور ضروری احتیاط کرنی چاہئے ان ڈاکٹروں نے کرونا وائرس ویکسین سے متعلقہ جانکاری دینے کی غرض سے کمیونٹی کے لئے رضاکارانہ طور پر سیمینار میں شرکت کی۔

اس موقع پر صحافی چوہدری خالد انجم نے مئیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انکے لئے اعزاز کی بات ہے کہ انہیں بحیثیت صحافی ایک ایسے ٹا ئون کے مئیر نے شیلڈ دی جس ٹاون میں تقریباً اسی ہزار افراد کا تعلق آزاد کشمیر پاکستان سے ہے جس پر مئیر کونسلر محمود نے کہا کہ میڈیا کا کام کرونا وائرس کے دوران مثالی رہا ہے۔

Comments are closed.