لندن:برطانیہ نے روس کے لیے سروس سیکٹر کی برآمدات اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر 63 روسی شخصیات و اداروں پر پابندی عائد کردی۔
خبرایجنسی کےمطابق برطانیہ کا کہناہے کہ روس کو برطانیہ کی انتظامی مشاورت، اکاؤنٹنگ، پی آر سمیت دیگرخدمات تک رسائی نہیں ہوسکے گی۔برطانوی خدمات تک روس کی رسائی پر پابندی سے کریملن پر مزید دباؤ پڑے گا، روس کیخلاف پابندیاں یوکرین میں روسی صدر کو ناکام کردیں گی۔
دوسری جانب برطانوی ٹیک اینڈ ڈیجیٹل اکانومی کے وزیر کرس فلپ کا کہنا ہے کہ روسی میڈیا گروپ آر ٹی، اسپوٹنِک پر برطانیہ میں پہلے ہی پابندی ہے، اب ان اداروں کی برطانیہ میں ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پر بھی پابندی لگائی جائے گی۔
Comments are closed.