سری لنکا میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے رکن پارلیمنٹ کی مبینہ خودکشی

123

کولمبو:سری لنکا میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کرنے والے رکن پارلیمنٹ امارا کیرتھی اتھکورالا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

سری لنکن حکام کے مطابق ملک میں صدر گوٹا بایا راجاپکسے کے حامیوں اور مظاہرین میں جھڑپوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 138 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ امارا کیرتھی اتھکورالا کو مظاہرین نے گھیر لیا تو اس کے بعد انہوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ واقعے کے بعد قریبی عمارت میں پناہ لینے کی کوشش کرنے والے امارا کیرتھی اتھکورالا نے مظاہرین سے بچنے کے لیے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ معاشی بحران اور سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی کے درمیان سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے مستعفی ہوگئے۔

Comments are closed.