جے کے ایل ایف کی جانب سے 18مئی کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے سامنے مظاہرہ کا اعلان: راجہ نصیر احمد خان

442

لوٹن:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون 18 مئی بروز بدھ دن ایک بجے سے تین بجے تک بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی رہائی اور ان کے خلاف بھارتی حکومت کی طرف سے لگائے گئے کالے قوانین کے تحت جھوٹے اور بے بنیاد مقدموں میں متوقع سزا کے خلاف مظاہرہ کر رہا ہے ۔

اس سلسلہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کے ڈپٹی چیف آرگنائزر راجہ نصیر احمد خان نے برطانیہ میں قائم تمام قومی آزادی پسند تنظیموں اور ان کے قائدین سے رابطہ کر کے ان کو مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

تاہم اس موقع پر ان کا مذید کہنا تھا کہ 18 مئی کو JKLF کی طرف سے برطانیہ، یورپ،امریکہ، اسلام آباد پاکستان، آزادکشمیر گللگت بلتستان زون، ،سندھ ڈویژن سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں ریلیز یاسین ملک احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں تمام کشمیری اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والےانسان دوست احباب اپنی شرکت یقینی بنا کر ہندو انتہا پسند مودی کے عزائم کو ناکام بنائیں۔

یاسین ملک اس وقت تقسیمِ ریاست کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، اب وقت ہے قوم یاسین ملک کے دست و بازو بنیں اور تقسیمِ ریاست کے خلاف اپنی آواز بلند کریں

Comments are closed.