2021ء میں برطانیہ کی سڑکوں پر حادثات میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک

352

لندن : ’’محکمہ برائے ٹرانسپورٹ‘‘ کے مطابق کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد گزشتہ سال2021ء میں برطانیہ کی سڑکوں پر حادثات کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً1,560ریکارڈ کی گئی جو2020ء کے مقابلہ میں7فیصد زائدرہا، مختلف موٹرنگ گروپس نے سڑکوں پر حفاظتی انتظامات میں مزید بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ’

’ڈی ایف ٹی‘‘ نے زور دیا کہ2021ء میں اموات کی تعداد2017ء اور2019ء کے درمیان وبائی امراض سے پہلے کے اوسط سے12فیصد کم تھیں جبکہ مجموعی ہلاکتیں21فیصد کم تھیں۔ 2121ء کے روڈ پالیسی ہیڈ جیک کائوزنسس نے کہا کہ جیسے جیسے لاک ڈائون میں نرمی آئی، ہماری ان امیدوں کے برعکس ہوا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ حادثات میں ہونے والی کمی کی صورت حال کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

روڈ پالیسی ’’آر اے سی‘‘ کی ایک تحقیقی رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہماری سڑکوں کے معیار سے متعلق ڈرائیوروں کے اندر خاص تشویش پائی جاتی ہے۔ مذکورہ ادارے کے سربراہ نکولس لائز نے کا کہ وہ دیکھیں گےکیمرے پر مبنی ٹیکنالوجی کس طرح پولیس کو ڈرائیونگ کے دوران لوگوں کو ہاتھوں میں پکڑ کر موبائل فون کے استعمال سے روکا جاسکتے ہے۔

Comments are closed.