ملکہ الزبتھ کی تخت نشینی کے 70 برس مکمل، 4 روزہ جشن کی تیاریاں جاری

141

لندن:دو جون کے دن ملکہ الزبتھ دوئم کی تخت نشینی کو 70 سال مکمل ہوجائیں گے، اس سلسلے میں برطانیہ میں 4 روزہ جشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن میں بینڈز پرفارم کریں گے، سڑکوں اور گلیوں پر جشن ہوگا اور ملکہ الزبتھ بکنگھم محل کی بالکونی میں کھڑے ہو کر عوام کے نعروں کا جواب دیں گی۔جشن کی تقریبات میں افریقی نژاد برطانوی شہری اپنے ثقافتی لباس میں 1952 کی یادیں تازہ کریں گے جب شہزادی ایلزبتھ کینیا کے دورے پر تھیں اور جارج ہشتم کی وفات کی وجہ سے وہ ملکہ بن گئیں۔

ایک اور گروپ 1947 میں ہونے والی ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی کی منظر کشی کرے گا جس میں بالی ووڈ کے گانوں پر رقص بھی کیا جائے گا۔مقامی میڈیا کے مطابق لندن میں تحفے تحائف کی دکانوں پر شاہی طرز کے مصنوعی نوادرات اور برتنوں کی قلت ہوگئی ہے۔

برطانوی شہری ملکہ الزبتھ کی تخت نشینی کا 70 سالہ جشن منانے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔6 فروری 1952 کو اپنے والد جارج ہشتم کی وفات کے بعد تخت سنبھالنے والی الزبتھ ملک میں استحکام کی علامت بن کر اُبھریں۔اس زمانے میں کئی ممالک سلطنت برطانیہ سے آزادی حاصل کر رہے تھے اور سرکار ان شرائط و ضوابط پر کام کر رہی تھی جن کے تحت نئے ممالک کو سلطنت برطانیہ سے علیحدہ کرنا تھا۔

ملکہ الزبتھ نے اس عالمی سیاسی منظرنامے کی تبدیلی کے بعد دنیا کو کاغذ سے کمپیوٹرز پر منتقل ہونے کا وقت بھی دیکھا اور اب وہ زمانہ ہے کہ جب کروڑوں تارکین وطن کی وجہ سے برطانیہ ایک کثیر الثقافتی معاشرہ بن چکا ہے۔

Comments are closed.