لوٹن میں بروز ہفتہ 28 مئی یو کے میں مقیم برطانوی کشمیری ڈاکٹروں پر مشتمل کشمیر ویلفیئر آرگنائزیشن (خیراتی تنظیم) کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ بھر سے صحت کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے معالجین، ڈاکٹروں کی دیگر تنظیموں میں مسلم ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، برٹش اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت شمالی یورپ اور مشرق وسطیٰ کے پاکستانی معالجین کے نمائندوں کے علاوہ ممبر برطانیوی پارلیمنٹ لوٹن نارتھ سارہ اون، مئیر اف لوٹن سمیرا سلیم، ڈپٹی میئر آصف مسعود، کونسلر محمود حسین، کونسلر خدیجہ ملک، کونسلر جاوید اورلوٹن کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت مجاہد حسین نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر طاہر محمود لون نے کی اور آغاز میں یہ واضح کیا کہ کشمیر ویلفیئر ارگنایزیشن ایک فلاحی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے برطانیہ اور آزاد کشمیر کے ڈاکٹروں کی مدد کرنا ہے، یہ یوکے میں ایک فری آرگنائزیشن ہے جس میں 200 سے زیادہ یوکے میں مقیم کشمیری ڈاکٹرز، طبی سائنسدان اور میڈیکل طلباء شامل ہیں جو دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کسی بھی تعصب سے بالا تر ہو کر اپنا کام جاری و ساری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔
اس موقع پر دیگر ڈاکٹروں میں سلمیٰ نور، محمد مقصود، اظہر چوہدری، رحیم کیانی، متین شریف، شوکت خان اور شمیم خان نے اپنے فلاحی کام کے حوالے سے مدعوین کو آگاہ کیا اور فلاحی کاموں پر روشنی ڈالی، تاہم تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر نے ڈاکٹر شکیل قریشی کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہیں حال ہی میں حکومت برطانیہ کی طرف سے نائٹ ہڈ کا اعزاز ملا تھا۔
دیگر مقررین میں لوٹن کی سماجی اور کاروباری شخصیت مجاہد حسین نے پاکستان اور افریقہ میں اپنے فلاحی کاموں کی اگاہی کے ساتھ چیریٹی کی اہمیت بیان کی، ایم پی لوٹن نارتھ سارہ اون نے BAME ڈاکٹروں خاص کر کوویڈ وبائی مرض کے دوران اپنی جانیں قربان کرنیں والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کی صحت کی پالیسیوں پر تنقیدی جائزہ پیش کیا اور میئرلوٹن سمیرا سلیم نے اپنے خیالات کے اظہار میں وبائی امراض کے مشکل وقت میں NHS میں اپنی خدمات اورکمیونٹیز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں دالنے پر تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور جانیں گنوائنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.