جسٹس فار جموں کشمیر کے زیر اہتمام لوٹن میں احتجاجی مظاہرہ

160

جسٹس فار جموں کشمیر کے زیر اہتمام عظیم حریت پسند رہنما و چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جناب یاسین ملک کے خلاف ہندوستانی کینگرو کورٹس کی طرف سے سنائی گئی عمر قید کی سزا اور دیگر جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ مقدمات کے خلاف کشمیری کمیونٹی نے لوٹن بری پارک میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ نماز جمعہ کے بعد سینٹر ل مسجد سے شروع یوا اور بری پارک میں اجتماع ہوا۔ مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی کینگرو کورٹس کی طرف سے سنائی گئی سزا کو نوآبادیاتی ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور برطانیہ میں عوامی سطح پر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

احتجاج میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ، پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس ، نیشنل عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، تحریک کشمیر، جموں کشمیر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ نون،کشمیر گلوبل کمپین سمیت مقامی مساجد کے علمائے کرام ,سماجی کارکنان اور مقامی کونسلرز نے شرکت کی۔

احتجاج میں اس بات کو بھی اعادہ کیا گیا کہ 12 جون 2022 کو لنڈن میں پارلیمنٹ ہاوس سے انڈین ہائی کمشن تک جناب یاسین ملک اور دیگر اسیروں کی سزا اور بے بنیاد مقدمات کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور انڈیا ہاوس کے باہر مظاہرہ کیا جائیگا۔ اس مظاہرے میں لوٹن سے کثیر تعداد میں عوام کی شرکت کو یقینی بنانے لئے آگاہی مہم چلانے کا بھی اعلان ہوا۔

Comments are closed.