لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، ان کا کہنا ہے کہ تحریک کی ناکامی سے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی۔ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا نتیجہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے سامنے آیا۔
میڈیا کے مطابق 211 کنزرویٹو ارکان نے وزیراعظم کے حق میں اور 148 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب ایک برس تک بورس جانسن کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش نہیں ہوسکے گی۔ وزیراعظم کی کابینہ کی ٹیم میں شامل کئی وزرا نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بورس جانسن کے علاوہ کابینہ کے ارکان سمیت اراکین پارلیمنٹ تحریک کو ناکام بنانے کیلئے دن بھر سرگرم رہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 2019 سے وزیراعظم بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ میں ہیں۔واضح رہے کہ بورس جانسن نے 2019 میں برطانوی وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
Comments are closed.