لوٹن:برطانیہ کے نجی دورے پر آئے پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ چڑھوئی سے امیدوارآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ ریاست خان کے اعزاز میں ڈالو کمیونٹی سنٹر لوٹن میں ایک استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں کثیر تعداد میں عمائدین نے شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر لوٹن آمد پر مہمان خصوصی کا استقبال کیا گیا اور گلے میں ہار ڈالے گئے، پروگرام کی صدارت راجہ طارق جمیل اف پیٹربرآ جبکہ نظامت حافظ توقیر نے کی۔
بطور مہمان خصوصی پروگرام راجہ ریاست خان نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے صف اوّل کے رہنما محمد یاسین ملک کی بھارت کی جانب سے دی گئی سزا کی مذمت کی اور اس کے بعد برطانیہ میں بسنے والے ان تمام احباب سے اظہار تشکر کیا جہنوں نے کورونا کے باوجود گزشتہ انتخابات میں ان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے آزاد کشمیر گئے اور ان کا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے حلقے میں مختلف قبائل کے ووٹ کے ساتھ بالخصوص مہاجرین رائے دہندگان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جہنوں سب سے زیادہ ووٹ دیئے، انہوں نے تقریب میں شرکت پر لارڈ قربان حسین اور دیگر عمائدین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حوصلہ افزائی سے میرا جذبہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے اور کہا کہ سیاست میں پیسے لے کر ووٹ دینے سے تبدیلی نہیں آسکتی میں ایک عملی آدمی ہوں اور عملی سیاست سے لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں اور انشاءاللہ اس کے لئے اپنا کردار جاری رکھوں گا، جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں اور جماعت کے ساتھ تعلق کو دیگر تعلقات پر فوقیت دیتا ہوں ،انہوں نے واضح کیا کہ عزت و ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے سیاست میں حلقے کے لوگوں کی خدمت اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں رہوں گا، صدر تقریب راجہ طارق جمیل (پیٹر برآ ) نے اپنے خطاب میں حلقہ چڑھوئی کی حالیہ انتخابات میں صورتحال اور ناکامیوں کو واضح کیا اور ماضی کے ادوار کا نقشہ بھی کھنچا۔
میزبان پروگرام راجہ شفیق پلاہلوی نے راجہ ریاست کو ویلکم کہا اور پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر برطانیہ کی پوری ٹیم کی جماعتی خدمات کو سراہا اور تقریب میں شرکت پر برطانیہ کے طول و عرض سے آنے والے عمائدین کا شکریہ ادا کیا، ن لیگ کے برطانیہ کے چوہدری جہانگیر سماہنی نے کہا کہ یہی جذبہ رہاتو اگلی بار جیت راجہ ریاست کی ہوگی، ہائی ویکمب سے راجہ انعام نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیر کے لوگوں نے زندہ رکھا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں استحکام آئے یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے برطانیہ کے کشمیری، کونسلرز اور لارڈز کشمیر پر کام کر رہے ہیں، ن لیگ لوٹن کے راجہ زاروب نے کہا کہ لوٹن آمد پر وہ خوش آمدید کہتے ہیں اور دوسرے ٹاونز سے جو احباب آئے ہیں اور انہوں لوٹن کے پروگرام کو جو عزت بخشی اس پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ یاسین ملک کے معاملے کی بھرپور مذمت کریں مقبول بٹ کی شہادت کے بعد اب ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اپنے اپنے ٹاون میں تمام کشمیری احتجاج کریں۔
ن لیگ لوٹن کے ماسٹر راجہ نٹار خان نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اگر راجہ ریاست نے پچھلے الیکشن کی طرح محنت کی تو آئندہ کامیابی ان ہو گئ، وولور ہیمپٹن سے راجہ ہدایت اللہ خان نے 12 جون کو یاسین ملک کو سزا کے خلاف لندن مظاہرہ میں شرکت کی اپیل کی، بولٹن کے راجہ شفیق پوتہ نے کہا کہ چڑھوئی کے حقیقی وارث راجہ ریاست ہیں انہوں نے ضمنی انتخاب میں بھی ووٹ برقرار رکھا، ن لیگ کے رہنما راجہ فیاض نے کہا کہ چڑھاتی سات یونین کونسلوں کا حلقہ ہے میں ن لیگ کے اتحاد کے لیے راجہ ریاست خان نے حلقے میں گراں قدر کاوشیں انجام دیں، عثمان فاروق اور راجہ مظہر خان نے کہا حلقے میں ناانصافی اور عنڈہ گردی کے کلچر کو ختم کرنے کے لئے راجہ ریاست کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے اور اتنا خوبصورت پروگرام آرگنائز کرنے پر لوٹن ن لیگ کو مبارکباد پیش کرتےہیں ، راجہ اشفاق نے کہا کہ مستقبل کی بات کی جائے اور آزادی کشمیر کی بات کی جائے اور یاسین ملک جو کشمیر کے عظیم سپوت ہیں ان کی سزا کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
راجہ افتخار کھتیاڑوی، راجہ ابرار عارف ایڈووکیٹ، چوہدری عبدل رحمان، نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے کام اور کردارسے لوگوں کے دل جیتنے ہونگے ، راجہ امجد فاروق نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ چڑھوئی کا انتخاب جیتنے کے لیے بلا امتیاز کام کے ساتھ ساتھ آپس میں اتحاد و اتفاق سے لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کرنی ہو گئ، راجہ آصف خان نے کہا کہ راجہ ریاست خان صرف چڑھوئی کے ہی نہیں کوٹلی کے بھی رہنما ہیں، صوفی راجہ عجائب خان نے منظوم کلام پیش کیا، آغاز قاری حماد خرم کی تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔
شرکاء میں لارڈ قربان حسین، ڈپٹی لیڈر لوٹن کونسل راجہ محمد اسلم خان، ڈپٹی میئر آصف مسعود، کونسلر راجہ وحید اکبر، راجہ حفیظ حیدر، سردار نفیس، سردار فاروق ، راجہ حفیظ، ماسٹر ظفرقادری، سابق میئر ریاض بٹ، راجہ رشید، راجہ امیر، ملک انوار، راجہ مشتاق، چوہدری اللہ دتہ، طارق سکندر، خواجہ ظہور، راجہ وقار، راجہ راشد، مظہر قریشی، محمد زاکر اور حاجی اسلم شامل تھے، اس موقع پر ہال میں میاں نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی تصاویر کے بینرز آویزاں تھے وہاں "ہم کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں” اور بھارت کے مظالم کیخلاف بھی بینرز لگائے گئے تھے۔
Comments are closed.