معروف سماجی شخصیت ڈائریکٹر عبدالعزیز و یلفیئرفا ئونڈیشن پروفیسر شاکراللہ برطانیہ پہنچ گئے

142

لندن:معروف سماجی اور علمی شخصیت عبدالعزیز ویلفئیر فا ئونڈیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر شاکراللہ اپنے دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں ،پروفیسر شاکراللہ برطانیہ میں اس سے قبل تقریباً 20 سال مقیم رہے ہیں وہ پہلے پاکستان میں گورنمنٹ کالج میں فزکس، میتھس اور کیمسٹری کے سنیئر لیکچرار رہے پھر لندن اور کیمبرج میں پڑھاتے رہے وہ تقریباً ڈھائی سال پہلے ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان چلے گئے تھے اور اپنے علاقے نوشہرہ خیبرپختونخوا میں مختلف سماجی خدمات میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔

انہوں نے اپنے علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت مختلف چھوٹے چھوٹے گا ئوں میں پانی کے ہینڈ واٹر پمپ لگوائے پھر انہوں نے پیٹربراء میں مقیم معروف سماجی اور کاروباری رہنما چوہدری عبدالعزیز کے ساتھ مل کر باقاعدہ بے روزگار افراد کو اپنا کاروبار شروع کروانے کے لئے بلاسود قرض حسنہ دینے کا سلسلہ شروع کیا اس سکیم سے تقریباً ستر فیملیز نے اپنا کاروبار شروع کیا پھر گزشتہ ماہ مئی میں باقاعدہ عبدالعزیز ویلفیئر فا ئونڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا اور چوہدری عبدالعزیز نے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا اور پروفیسر شاکراللہ کو اس کا پاکستان میں چیئرمین تعینات کیا گیا ۔

اس تنظیم کے منشور میں پہلی شرط یہ ہے کہ بلا منافع اور بلا سود روزگار کے لئے قرض دیا جائے اور پہلے ان پسماندہ اور مخصوص علاقوں میں قرض دیا جائے جہاں اس کی زیادہ ضرورت ہے اور پھر یہ سلسلہ یونہی بڑھتا چلا جائے پروفیسر شاکراللہ نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کے بانی چوہدری عبدالعزیز کا ویژن ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اوورسیز پاکستانیز اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو تعلیم اور روزگار کی سہولیات فراہم کریں۔

Comments are closed.