پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے برطانیہ سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے چھوتھے دن کے ٹرائلز کا مرحلہ پشاور زلمی نے لُوٹونین کرکٹ کلب کے اشتراک سے چار جولائی کو لوٹن میں منعقد کیا جس میں بیڈفورڈشائر کاوُنٹی سے تقریبا 200 سے زائد نوعُمر کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 25 سلیکٹ ہوئے۔
ٹرائلز میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم، انگلینڈ کی فاسٹ باؤلر ثاقب محمود اور لُوٹن کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی لیڈر لوٹن بارو کونسل راجہ محمد اسلم خان نے ٹرائلز کو جج کیا۔
Dupty Leader LBC & Director Lutonian cricket club Cllr Raja Aslam khan expressing his views on 4th Day of Peshawar Zalmi UK Talent Hunt Luton. pic.twitter.com/eOPVKtSAMc
— The LutonAsian Post (@lutonasian) July 6, 2022
اس موقع پر ڈائریکٹر لیوٹونین کلب کونسلر راجہ اسلم خان نے کہا کہ کھیلوں سے انسان کو مجموعی صحت برقرار رکھنے میں مدد، دائمی بیماریوں اور منفی سرگرمیوں سے چھٹکارا ملتا ہے بلکہ کھیلوں کے مقابلوں سے آج کے دور میں بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے، بالخصوص کرکٹ آج ایشیا اور برطانیہ سمیت دُنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی دلچسپی کا باعث بھی بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے برطانیہ میں ٹرائلز بھی اسی سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے، یہ ایونٹ لوٹونین کرکٹ کلب کی میزبانی میں منعقد ہوا تاکہ ہمارے نوجوان اپنے خوابوں کی تعبیر کو ممکن بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ بن سکیں۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ ہمارے کلب نے اس سے پہلے بھی بہت سارے اچھے کھلاڑی پیدا کیے ہیں جو پی ایس ایل اور کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہیں ہیں۔ ہمارے بچے ہمارا فخر، مستقبل ہیں اور ہماری یہی کوشش ہوگی کہ ان بچوں کو ایسے مواقع فراہم کئے جائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ صحت مند سر گرمیوں میں مشغول رہیں۔
اس موقع پر پشاور زلمی اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود نے کہا کہ کرکٹ ٹرائلز کے دوران نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے، نیوکاسل، گلاسگو اور برمنگھم کے بعد آج لوٹن ہماری ٹیلنٹ کی تلاش تھی جبکہ اگلا مرحلہ لندن اور اس کے بعد بریڈفورڈ ہوگا۔
Comments are closed.