برطانیہ میں دریافت ہونے والا نیا کورونا وائرس سنگاپورپہنچ گیا

0 103

سنگاپور :برطانیہ میں رواں ماہ 14 دسمبر کو دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم ایشیائی ملک ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور بھی پہنچ گئی۔

نیا کورونا وائرس محض ایک ہفتے بعد ہی یورپ سے ایشیا پہنچا اور اب یہ نیا وائرس جنوب مشرقی ایشیائی ملک سنگاپور تک پہنچ گیا۔

سنگاپور کے حکام نے 24 دسمبر کو ایک شخص میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص کی تصدیق کی اور بتایا کہ مزید 11 افراد کو بھی نئے کورونا میں مبتلا ہونے کے شبے میں قرنطینہ کردیا گیا۔

سنگاپورین حکام کے مطابق جس شخص میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، وہ برطانیہ سے ملک پہنچا تھا جب کہ دیگر 11 افراد بھی برطانیہ سے سنگاپور پہنچے تھے

رواں ماہ 6 دسمبر سے برطانیہ سے سنگاپور پہنچنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ کرکے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور سے پہلے ہی برطانیہ میں دریافت ہونے والا نیا کورونا وائرس یورپ کے چند ممالک میں پھیل چکا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.