لندن:برطانوی کمپنی کیرن انرجی نے بین الاقوامی ثالثی عدالت میں بھارت کیخلاف ٹیکس ادائیگی کا مقدمہ جیت لیا، جس کے بعد بھارت کو 1.2 ارب امریکی ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے ہوں گے۔
دی ہیگ کی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں برطانوی توانائی کمپنی کیرن انرجی (Cairn Energy) کے خلاف ٹیکس ادائیگی سے متعلق کیس میں شکست بھارت کی دوسری بڑی شکست ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں نئی دلی کو ایک اور برطانوی ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ووڈا فون کے خلاف ٹیکس ادائیگی کے ایک معاملے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔