کراچی میں بارش سے تباہی، حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد علاقے ڈوب گئے

124

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے ڈوب پانی میں گئے، کرنٹ لگنے سے اور دیوار تلے دب کر 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نارتھ کراچی، نیو کراچی، یوپی موڑ، ناگن چورنگی، بفر زون، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، ملیر، گلشنِ اقبال، نیپا چورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، ملیر، ایئر پورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، گلستانِ جوہر، فیڈرل بی ایریا، کورنگی اور پی ای سی ایچ ایس میں بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

قیوم آباد چورنگی، آرٹس کونسل چورنگی، سپریم کورٹ رجسٹری، زینب مارکیٹ اور ایم اےجناح روڈ سمیت شہر کی کئی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک چلنا محال ہوگیا، کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہو گئیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

شہر میں امراضِ قلب کے دونوں اسپتالوں میں گیٹ پر بارش کا پانی جمع ہے، ایمبولینس کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، مریض پریشان ہیں۔کلفٹن میں سب میرین انڈر پاس اور کے پی ٹی انڈر پاس بند کر دیے گئے، لیاقت آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

سرجانی ٹاؤن میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے، گلیاں زیر آب آگئیں۔گارڈن شو مارکیٹ اور کورنگی بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.