اوور سیز کشمیری تحریک آزادی کے حقیقی سفیر ہیں، عبدالرشید ترابی

131

وٹفورڈ :آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر اور سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے لندن میں تحریک کشمیر برطانیہ کی طرف سے دی گئی دعوتِ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں اوورسیز کشمیر ی تحریک آزادی کے حقیقی سفیر ہیں۔

اس وقت آزاد کشمیر کے بعد برطانیہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سیاسی و سفارتی سطح پر موثر جدو جہد ہو رہی ہے ،اس موقع پرعبدالرشید ترابی نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے منفی اقدامات سے کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے آخری سپاہی کے انخلاء تک جدوجہد جاری رہے گی ، انہوں نے کہا حق خودارادیت ہمارا بنیادی حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے پاکستان اور آزاکشمیر کی حکومتوں سے اپیل کی کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے موثر آواز اٹھائی جائے۔ اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما فہیم کیانی نے کہا تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کی خدمات مشعل راہ ہیں، ان کی قیادت میں آزادی کا سفر جاری رہے گا ۔

پا ک کشمیر گلوبل کے چیئرمین راجہ سکندر نے عبدالرشید ترابی کی تحریک کے حوالے سے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہماری آپ سے درخواست ہےکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر ی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے کاوشیں کی جائیں ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا کشمیری عوام کی دلی خواہش ہے کہ کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہو۔کونسلر نزیر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری لقمان زاہد ،چوہدری محمد سلیم ، راجہ اقدس، راجہ محمد عارف و دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیالات کیا۔

اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے سابق طالب علم رہنماراجہ مشتاق سے اظہار تشکر بھی کیا۔ قبل ازیں ہیتھرو ائرپورٹ پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنان نے کا والہانہ استقبال کیا اور پھول پیش کیے گئے ۔ انہوں نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کو مقامی ھوٹل میں لے جایا گیا۔

Comments are closed.