لندن:برطانیہ میں کرسمس پر کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے پولیس کو خط لکھ دیا۔
پریتی پٹیل کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ پارٹیوں اور پبس میں جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، کورونا پابندیوں پر عمل نہ کے والوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
پریتی پٹیل کاکہنا ہے کہ کرسمس پر پابندیوں والے علاقوں میں پولیس کا گشت بھی بڑھایا جائے۔
دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس افسران کی جانب سے پریتی پٹیل کی ہدایات پر تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ قانون پر عملدرآمد کیسے کرانا ہے یہ پولیس کا کام ہوتا ہے۔
اخبار کے مطابق پولیس افسران نے کہا ہے کہ پریتی پٹیل کو ہمیں یہ ہدایات نہیں دینی چاہئیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی پابندیوں والے علاقوں میں عوامی خلاف ورزیوں پر پولیس کی جانب سے نرمی دیکھی جارہی ہے۔