اس سال انرجی بلز 3363 پونڈ سالانہ تک پہنچنے کی پیش گوئی

113

لندن:اخراجات زندگی کے بارے میں تازہ ترین پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ اس سال موسم سرما میں انرجی بلز 3,363پونڈ سالانہ تک پہنچ سکتے ہیں کنسلٹنسی کارن وال انسائیٹ کا کہنا ہے کہ اس سال انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں گیس اور بجلی کے بل 3,363پونڈ تک پہنچ سکتے ہیں۔ یہ پیشگوئی سپلائر زاور کنزیومرز کے درمیان طے پا جانے والے اس سمجھوتے کے بعد کی گئی ہے، جس میں بڑھتے ہوئے بلز سے پریشان لوگوں کیلئے ایک ہاٹ لائن اور قرضوں کی سپورٹ کا انتظام کیا جائے گا۔

حکومت کی طرف سے بلز کی ادائیگی کیلئے مدد کا پروگرام اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، جس کے تحت لوگوں کو 400پونڈ انرجی گرانٹ دی جائے گی جبکہ حکومت کو یہ کالز موصول ہو رہی ہیں کہ موسم سرما کے دوران عوام کو مزید امداد فراہم کی جائے، اس وقت اوسط گھرانوں کو اوسطاً 2,000ڈالر سالانہ بل کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں۔ پرنسپل کنسلٹنٹ ڈاکٹر کریگ لووری کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جنوری تک مارکیٹ مستحکم ہوجائے گی اور قیمتوں ہوجائے گی لیکن قیمتوں میں جمود کی مدت اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے جبکہ تھوک قیمتوں میں پہلے ہی بہت اضافہ ہوچکا ہے، جس کے بعد عوام کو ریلیف ملنے کی امید کم ہی ہے۔

اس ہفتہ کے شروع میں انرجی کمپنیوں کا ایک اجلاس ہوا تھا، جس میں برطانیہ کے سب سے بڑے سپلائر برٹش گیس صارفین کے گروپ شریک تھے، اس اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، جس میں ایک ترجیحی کال شامل تھی تاکہ لوگوں کو وہ تمام امداد مل سکے جس کے وہ حقدار ہوں، اس کے علاوہ ایک سمجھوتے پر بھی اتفاق ہوا کہ موجودہ بل ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔ گروپ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اس بات کی واضح معلومات فراہم کی جائیں گی کہ ان کا میٹر کون نوٹ کرے گا اور اکتوبر میں کب بلز میں اضافہ ہوگا۔ اس سے پہلے لاکھوں افراد کے بل تبدیل کردیئے تھے اور سپلائرز کے آن لائن ٹولز ڈیمانڈ پوری کرنے کی استعداد نہ رکھنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مسائل پیدا ہوئے تھے۔

اس اجلاس کا اہتمام کرنے والے مارٹن لیوس نے کہا کہ اس وقت ایک فنکشنل یعنی فعال حکومت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سال موسم سرما تباہ کن ہوگا کیونکہ انرجی کی تھوک قیمتوں کی پوشیدہ شکل اکتوبر میں سامنے آئے گی۔ انرجی ریگولیٹر 3,000 پونڈ سالانہ پر کیپ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ رقم 2 سال قبل کے مقابلے میں کم وبیش 4 گنا ہے۔ اس سے لاکھوں افراد مفلسی کا شکار ہوجائیں گے۔ قیمتوں کے تعین کا عمل کم وبیش مکمل ہوچکا ہے اور توقع ہے کہ انرجی ریگولیٹر آفجیم اگلے ماہ قیمتوں کا اعلان کرے گا۔ اپریل میں بلز میں اوسطاً 700 پونڈ کا اضافہ ہوچکا ہے اور اخراجات زندگی میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی مزید سکڑ گئی ہے۔

Comments are closed.