کورونا وائرس کے دوران خود کو تنہا نہ سمجھیں: ملک برطانیہ کا کرسمس پر پیغام

0 100

لندن:ملکہ برطانیہ نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، ہمیں کرسمس پر کورونا وائرس کی وجہ سے اپنوں سے بچھڑنے والوں کا احساس ہے۔

کرسمس پر قوم سے روایتی خطاب میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ وبا کے دوران معاشرے میں رحمدلی اور احترام جیسی روایات ابھر کر سامنے آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاہ رات میں بھی نیا سورج طلوع ہونے کی امید زندہ ہے، برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں لوگوں نے چیلنجز کا بہادری سےمقابلہ کیا۔

ملکہ برطانیہ کا پیغام ونڈزر کاسل کے گرین روم میں ریکارڈ کیا گیا، صرف کیمرہ پرسنز کو کمرے میں جانے کی اجازت دی گئی۔

ملکہ برطانیہ عموماً کرسمس سینڈرنگھم پیلس میں فیملی کے ساتھ مناتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.