برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 38.1 درجہ تک پہنچ گیا

124

لندن:برطانیہ میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا، سفوک میں میں درجہ حرارت 38.1 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں گرم ترین دن کا ریکارڈ 38.7 سینٹی گریڈ کا ہے جو کیمبرج میں 2019 میں بنا تھا۔ شدید گرم موسم کے سبب محکمہ موسمیات نے ریڈ وارننگ جاری کر رکھی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے گرم موسم کے سبب گھر سے ہی کام کرنے کو ترجیح دی۔ منگل کو بھی درجہ حرارت بلند رہے گا، بدھ سے موسم بہتر ہونا شروع ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی شام سے تین افراد کھلے پانی میں نہانے کے سبب ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.