برطانیہ:شدید گرمی، دریاؤں اور جھیلوں میں ڈوب کر 4 افراد ہلاک

126

لندن:برطانیہ میں آج تاریخ کے گرم ترین دن کی پیش گوئی پر ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔اُدھر لندن میں گرمی سے بچنے کی کوششوں میں دریاؤں اور جھیلوں میں ڈوب کر 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا کے مطابق یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر جاری ہے، برطانیہ میں درجۂ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرقی انگلینڈ کے شہر سفولک میں پیر کو درجۂ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

میڈیا نے بتایا ہے کہ ریلوے نے آج شدید گرمی سے متاثرہ علاقوں میں سروس کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔لندن اور مانچسٹر کے درمیان پھیلے علاقے میں انتہائی گرمی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرانس، پرتگال اور اسپین سمیت یورپ کے بیشتر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ ماہرین کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب مستقبل میں اکثر شدید موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Comments are closed.